Sign Up
My Muslim Friends Book - helps you connect and share with over 500,000+ Muslims in over 175 Countries.

محبت اور اللہ

انسان بعض اوقات کچھ ایسے راستوں پہ چل پڑتا ہے جو اللہ کو پسند نہیں ہوتے... اللہ بلاتا ہے... وہ چاہتا ہے کہ انسان واپس مڑ جائے...پر انسان نہیں سنتا... نفس سرکشی پہ ابھارتا ہے... شیطان بہکاوے میں لانے کے لیے تاویلیں پیش کرتا ہے اور انسان آنکھیں بند کیے اس راستے کو صراط مستقیم سمجھتا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے...


اس حقیقت سے انجان کہ انسانوں کو خواب سونپے تو وہ آنکھیں بیچ کھائیں گے...وہ اپنے خوابوں کو اللہ کو سونپنے کی بجائے اپنی آنکھیں انسانوں کے پاس گروی رکھ دیتا ہے... اللہ انتظار کرتا رہتا ہے... انسان کے پلٹ آنے کا... کبھی تو منہ موڑ کر اپنے اصل کی جانب دیکھے گا... چھوٹی چھوٹی ٹھوکریں لگاتا ہے...اور نفس کی پوجا کرتا انسان نہیں مانتا...مزید  آگے بڑھ جاتا ہے...  مگر اللہ کو واپس بلانا ہوتا ہے اپنی طرف...ہر صورت... ہر ممکن...  پھر وہ پیروں تلے سے زمین کھینچ لیتا ہے اور انسان منہ کے بل جا گرتا ہے.... اللہ ایسا کرتا ہے کیوں کہ ایسا ضروری ہو جاتا ہے... اللہ منہ کے بل گراتا  ہے... جن کے پاس آنکھیں گروی رکھی ہوتی ہیں ان کا اصل دکھا کے...اللہ ان کی حقیقت واضح کر دیتا ہے...وہ خواب چرا کے خالی پتلیاں آپ کو واپس کرتے ہیں تو آپ بےیقین آنکھیں لیے حیرت ذدہ رہ جاتے ہیں...پھر اللہ آتا ہے...آنکھوں میں رنگ بھرنے...اپنی رحمت سےان آنکھوں کو سینت سینت کر دوبارہ رنگین کرنے...وہ ان آنکھوں میں نئے خواب بھرتا ہے... وہ خواب جن میں امیدیں صرف اسی سے جڑی ہوتی ہیں...اور جو اللہ کے ہوتے ہیں ازل سے،صرف دنیاوی بھول بھلیوں میں گم ہو کر اسے بھول جاتے ہیں وہ اس حکمت کو سمجھ جاتے ہیں... باغی نہیں بنتے... کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے بغاوت اور زیادہ تکلیف دے گی.. اللہ پھر گرائے گا... پھر اٹھائے گا... پھر گرائے گا، پھر اٹھائے گا... کیونکہ اسے محبت ہوتی ہے... وہ اپنے بندوں کو گمراہ ہوتا نہیں دیکھ سکتا...اللہ ٹھوکر لگاتا ہے تو سنبھالنے کے لیے...منہ کے بل گراتا ہے، پلٹا کے خود سے لپٹانے کے لیے ...کیونکہ اللہ محبت ہے...اور وہ محبت کرنا جانتا ہے....

Captcha Challenge